Home Latest News Urdu پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کے زیر اہتمام 2023 “چین کے نئے سال کا تہوار” اور “چینی بہار کے تہوار” کے متعلق پریس کانفرنس کا انعقاد
Latest News Urdu - December 28, 2022

پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کے زیر اہتمام 2023 “چین کے نئے سال کا تہوار” اور “چینی بہار کے تہوار” کے متعلق پریس کانفرنس کا انعقاد

.

 

 پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کے ثقافتی دفتر اور چائنا کلچرل سینٹر پاکستان نے براہ راست 2023 “ہیپی چائنیز نیو ایئر” اور “چائنیز اسپرنگ فیسٹیول” پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں پاکستانی میڈیا گروپس، اخبارات اور ٹی وی چینلز سے وابستہ سینئر اور نامور صحافیوں نے شرکت کی۔ اس پریس کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے میں کیا گیا۔پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارتخانے کے ثقافتی دفتر کے سیکنڈ سیکرٹری جناب شنگ لیجن نے آن لائن ورچوئل پریس کانفرنس کے بعد پاکستانی میڈیا کو چینی نئے سال 2023 اور چینی بہار کے تہوار کی تقریبات اور مستقبل میں ہونے والے پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ مزید برآں،انہوں نے پاکستانی صحافی برادری کے ساتھ پاک چین ثقافتی تبادلے کے پروگراموں اور پاک چین دوستی پر بھی روشنی ڈالی۔

 

Comments Off on پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کے زیر اہتمام 2023 “چین کے نئے سال کا تہوار” اور “چینی بہار کے تہوار” کے متعلق پریس کانفرنس کا انعقاد

Check Also

مریم نواز سے چینی کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات، پنجاب میں 700 ملین ڈالر سرمایہ کاری پر رضامند

پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں چین کے اعلیٰ سطح کے وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اور پنج…