Home Latest News Urdu پاکستان میں منعقدہ پہلی بین الاقوامی ورچول نمائش نے چین کی بھرپور توجہ حاصل کر لی۔
Latest News Urdu - February 2, 2021

پاکستان میں منعقدہ پہلی بین الاقوامی ورچول نمائش نے چین کی بھرپور توجہ حاصل کر لی۔

.

 پاکستان میں منعقدہ پہلی عالمی ورچول پانچ روزہ نمائش، ٹیکسپو، جس کا مقصد کاروباری اداروں کو جوڑنا اور تجارتی روابط کو فروغ دینا ہے کی شروعات بروز سوموار سے ہوئی ہے۔ جبکہ اس کا دورانیہ 24 گھنٹے پر محیط ہوگا تاکہ زیادہ سے زیادہ کاروبار کو فروغ دیا جاسکے۔ ٹیکسپو کے منتظم ٹی ڈی اے پی کے ضمیر سومرو نے بتایا ہے کہ انہیں بہت سارے ممالک خصوصاًچین سے شرکت کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ اگر دونوں ممالک صنعتی ترقی ، تکنیکی ترقی اور بہتری کے شعبوں میں تعاون کریں تو پاکستان اور چین کے مارکیٹ شیئر میں اضافہ ہوگا۔

Comments Off on پاکستان میں منعقدہ پہلی بین الاقوامی ورچول نمائش نے چین کی بھرپور توجہ حاصل کر لی۔

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…