Home Latest News Urdu پاکستان نے سی پیک کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا۔
Latest News Urdu - February 11, 2022

پاکستان نے سی پیک کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا۔

.

ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے 6 فروری 2022 کے پاک چین جوائنٹ سٹیٹمنٹ پر بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے کیے گئے غیر ضروری اور مضحکہ خیز تبصروں کو مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 2020 اور 2021 میں جاری کیے گئے ڈوزیئرز میں سی پیک کو سبوتاژ کرنے کے بھارتی سازشوں کے ناقابل تردید ثبوت پیش کیے تھے۔ واضح رہے کہ پاک چین جوائنٹ سٹیٹمنٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے چینی صدر شی سے ملاقات کے دوران اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان کے زیر قبضہ کشمیر میں اقلیتوں پر ظلم و ستم علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

Comments Off on پاکستان نے سی پیک کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا۔

Check Also

پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…