پاکستان نے پاک چین فوجی تعاون کے حوالے سے بھارت کے من گھڑت بیان کو سختی سے مسترد کردیا۔
.
پاکستان کے دفتر خارجہ نے چین پاکستان فوجی تعاون کے بارے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) کےتبصرے کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔واضح رہے کہ ہندوستانی سی ڈی ایس جنرل بپن راوت نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ پاکستان چین بھارت تناؤ کا فائدہ اٹھا سکتا ہے اور اس نے پاکستان کو بھاری نقصان کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان علاقائی امن و استحکام کے لئے مضبوط سدابہار اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر ہیں۔ دفتر خارجہ نے پاک چین فوجی تعاون کے بارے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس کے بیان کی سختی سےمذمت کی اور کہا کہ اس طرح کے سخت بیانات بی جے پی – آر ایس ایس کی ذہنیت کے عکاس ہیں۔
خصوصی اقتصادی زونزمیں چینی سرمایہ کاروں کوتمام سہولیات فراہم کرینگے،عبدالعلیم خان
وفاقی وزیر نجکاری و مواصلات عبد العلیم خان نے کہاہے کہ نجکاری بورڈ چینی سرمایہ کاروں کو خص…