Home Latest News Urdu پاکستان نے چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دےدی۔
Latest News Urdu - July 20, 2022

پاکستان نے چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دےدی۔

.

چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق نے بیجنگ میں چائنہ پاکستان ٹیکنالوجی انویسٹمنٹ کانفرنس کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ حکومت خصوصی اقتصادی اور تکنیکی زونز میں چینی صنعتوں اور مینوفیکچرنگ کا خیر مقدم کر رہی ہے اور ان کو پاکستان کے ہمسایہ ممالک برآمد کرنے میں بھی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی تاجروں کو خصوصی مراعات، ٹیکس میں چھوٹ اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں اپنے کاروبار شروع کرنے میں مدد مل سکے۔ انہوں نے چینی ٹیکنالوجی اداروں کو ملک میں سرمایہ کاری کرنے اور حکومت کی جانب سے دی جانے والی مراعات سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔

Comments Off on پاکستان نے چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دےدی۔

Check Also

اسحاق ڈار کی چین کے ایگزیکٹو نائب وزیراعظم سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے ایگزیکٹو نائب وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے جس میں اہم امور پر …