پاکستان وزیر اعظم کے دورے کے دوران چین کے ساتھ سی پیک-آئی پی پیز معاہدوں پر دوبارہ گفت و شنید کا خواہاں۔
.
سی پیک اتھارٹی کے ایک عہدیدار کے مطابق پاکستان وزیر اعظم خان کے دورہ چین کے دوران چینی حکومت کو تجاویز پیش کرے گا کہ سی پیک کے تحت دیگر آئی پی پیز کی طرز پر قائم کیے جانے والے پاور پروجیکٹس کے معاہدوں پر دوبارہ گفت و شنید کی جائے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے سی پیک منصوبوں کے مسائل، ان کے حل کے طریقہ کار اور مختلف شعبوں میں مستقبل میں تعاون کے حوالے سے تجاویز کو حتمی شکل دی ہے۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …