پاکستان پر بیرونی قرضوں کا بوجھ سی پیک منصوبہ کے سبب نہیں بلکہ یہ میگا پراجیکٹ پاکستان کی معاشی استحکام کا ضامن ہے۔۔۔آئی ایم ایف۔
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی نمائیندہ ٹریسا دبان سانچیز نے اسلام آباد میں پاکستان کو 6 ارب ڈالر- 39 مہینے پیکیج کے حصول میں حائل مشکلات پر تبادلہ خیال کیا۔اس دوران ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی انفراسٹریکچر کی ترقی اور توانائی کے بحران پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے سی پیک منصوبہ کے کم شرح سود کےقرضہ جات کو قرضوں کا چنگل قرار دینے جیسے بیانات کو اعداد و شمار سے متصادم قرار دیا اور پاکستان کی بیرونی قرضہ جات کی نسبت سی پیک منصوبہ کے قرضوں کومعقول قرار دیا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…