Home Latest News Urdu پاکستان چائینہ جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے پاکستان-چائینہ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قیام کی تجویز۔۔۔۔
Latest News Urdu - September 12, 2019

پاکستان چائینہ جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے پاکستان-چائینہ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قیام کی تجویز۔۔۔۔

پاکستان چائینہ جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے چین کے تعاون سے پاکستان میں پاکستان-چائینہ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قیام کی تجویز پیش کی ہے۔پاکستان اور چین کے اس مشترکہ یونیورسٹی کے قیام کا بنیادی مقصد چین کی جدید ٹیکنالوجی سے پاکستان کو روشناس کرانے کے علاوہ منتقلی شامل ہے اور اس یونیورسٹی کی مدد سے مختلف شعبوں میں ایک نئی جہت کا آغاز ہوگا۔ پاکستان چائینہ جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شاہ فیصل آفریدی نے ادارے کی جانب سے منعقدہ سیمینار میں پی سی جے سی سی آئی کے سینئر نائب صدر اور سیکریٹری جنرل کی موجودگی میں یونیورسٹی کے قیام سے متعلق منصوبے کا برملا اظہار کیا۔اس دوران جوائینٹ چیمبر کے سینئر نائب صدر احمد حسن کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ یونیورسٹی کے قیام سے نہ صرف جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ تحقیق اور تعمیر و ترقی کے شعبے میں بھی تیزی آئے گی۔جبکہ تحقیق اور تعمیر و ترقی کے سلسلے کو دیگر یونیورسٹیوں اور کالجوں تک وسعت دینے سے تکنیکی ٹریننگ اور مالی معاونت بھی فراہم کرنے کے مواقع میسر آئینگے اور پاکستان میں کار جوئی کے عمل کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔