پاکستان چینی تاجروں کومکمل سہولیات فراہم کرےگا،وزیراعظم عمران خان
.
چیلنج فیشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی چن یان کی قیادت میں چینی کاروباری وفد سے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ پاکستان خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زیڈ) میں سرمایہ کاری کو تیز کرنے میں مدد کے لیے ملک میں چینی کاروباری اداروں کی حمایت کرے گا۔وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک نہ صرف ماضی یا حال میں ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں بلکہ ہم مشترکہ مستقبل کے لیے بھی متحد ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ چینی تاجر شیشے، سیرامکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کام شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…