پاکستان چینی تجربات کو بروئے کار لاتے ہوئے آلو کی صنعت کو فروغ دے گا۔
.
بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل قونصلر بدر الزمان نے کہا ہےکہ پاکستان دنیا کے سب سے بڑے آلو کاشتکاروں میں سے ایک ہے اور چینی مارکیٹ میں قدم جمانے کے لیے چینی جدید ٹیکنالوجی اور اعلیٰ معیار کے بیجوں کے استعمال سے پیداوار میں اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین کی فی ہیکٹر اعلی پیداوار اس کی اعلی پیداوار دینے والی بیج کی اقسام اور کارکردگی کی وجہ سے ہے۔ اگر پاکستان میں بھی اسی طرح کے اقدامات کیے جاتے ہیں تو اس سے ملک میں آلو کی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…