Home Latest News Urdu پاکستان چینی سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش مقام ہے،معین الحق،پاکستانی سفیر برائے چین۔
Latest News Urdu - October 28, 2021

پاکستان چینی سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش مقام ہے،معین الحق،پاکستانی سفیر برائے چین۔

.

پاکستان انوسٹمنٹ فورم اور کراس بارڈر ای کامرس بزنس نیگوشیئشن کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان چینی کاروباریوں کے لیے ابھرتی ہوئی سب سے پرکشش مارکیٹ ہے۔ انہوں نے چینی تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول سے فائدہ اٹھانے کی دعوت بھی دی۔ انہوں نے شرکاء کو یہ بھی بتایا کہ توانائی، انفراسٹرکچر، فارماسیوٹیکل، آٹوموبائل، آئی ٹی، زراعت اور دیگر جیسے بے شمار شعبے ہیں جہاں چینی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا پیوپل ٹو پیوپل کنیکٹویٹی دو طرفہ رشتے کو مزید مضبوط کرنے کے لیے نیک شگون ثابت ہو سکتا ہے۔

Comments Off on پاکستان چینی سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش مقام ہے،معین الحق،پاکستانی سفیر برائے چین۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …