پاکستان چین تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ویڈیو مقابلہ کا آغاز۔
.
پاکستان اور چین کےدو طرفہ تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے چینی سفارتخانے نے لائیکی کے ساتھ تعاون سے ’70 سالوں کا ساتھ’ کے موضوع پر ایک مختصر ویڈیو مقابلہ شروع کیا ہے۔چار ماہ کے عرصے پر محیط اس مقابلے میں پہلے تین ماہ ابتدائی مرحلے اور ایک ماہ اختتامی مرحلے کے لیے مختص کیے گئے ہیں جس کا اختتام جنوری 2022 ہوگا۔ ہر مہینے کا ایک موضوع ہوگا جس میں ماہ اکتوبر کے لیے ‘مائی سٹوری ود چین’ ہے جبکہ ہر ماہ 18 ویڈیوز کو انعام دیا جائے گا اور فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا جائے گا۔ مقابلے میں شریک تمام افراد کو 25 اکتوبر تک ہیش ٹیگ مائی سٹوری ود چائنا کے ساتھ لائیکی پر اپنی ویڈیو شیئر کرنی ہوگی۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






