Home Latest News Urdu پاکستان چین سے مزید طبی سازوسامان حاصل کرے گا
Latest News Urdu - May 29, 2020

پاکستان چین سے مزید طبی سازوسامان حاصل کرے گا

Enter Your Summary here.

چین وبائی مرض کے پھیلنے کے دوران بھی پاکستان کے ساتھ سٹریٹجک تعاون کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔ واضح رہے کہ چین نے ووہان میں پاکستانی طلباء کی دیکھ بھال سے لے کر کئی ٹن میڈیکل سازو سامان مہیا کرنے تک ہر ممکن مدد کی ہے۔ پی آئی اے کا ایک خصوصی طیارہ امدادی سامان کے ساتھ بیجنگ سے وطن واپس روانہ ہوا ہے جس میں ایکسرے مشینیں ، ماسکس اور انفرارڈ سکینرز شامل ہیں تاکہ پاکستان کو کووڈ-19 سے نمٹنےمیں مدد ملے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں چینی سفارت خانے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے وقتی آزمائشوں پر قابو پانے میں مدد کے لئے ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کیے ہیں۔ دریں اثنا یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پچاس سال پہلے پی آئی اے نے چینی پارٹنر کے ساتھ چار سکینڈ ہینڈ ٹرائڈنٹس کی فروخت کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ چین کی طرف سے ٹرائڈنٹس کا یہ پہلی کھیپ تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔

پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …