پاکستان چین کی غربت میں کمی کے ماڈل کے ثمرات سے بہرہ ور ہو سکتا ہے۔
.
حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) میں لرننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نارتھ کی پروگرام مینیجر ایشا اقبال نے دیہی علاقوں میں چین کے غربت میں کمی کے تجربات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کے لیے سبق آموز ہو سکتا ہے۔اس دوران انہوں نے دیہی سیاحت کے فوائد اور پاکستان میں اس کوبڑھانے کے مواقعوں پر بھی روشنی ڈالی۔ چین کی مثال دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹلائزیشن اور فنانشل خواندگی پاکستان کو غربت میں کمی کے چیلنجوں پر قابو پانے میں مدد دے سکتی ہے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






