پاکستان چین کی مشترکہ فضائی مشق ‘شاہین 10’ کا آغاز۔
۔
پاکستان اور چین کی سالانہ مشترکہ فضائی مشق ‘شاہین’ منعقد ہو رہی ہیں جس کا مقصد دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔ شاہین 10 کے نام سے ہونے والی اس دسویں تربیتی مشقوں میں مشترکہ فضائی دفاع اور جنگ سے نمٹنے کے اقدامات سمیت عمومی جنگی تربیت کی صورتحال کی حوالے سے تربیت پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ان مشقوں میں پاکستان ائیر فورس کے جے سی10اور جے ایف 17 طیاروں سمیت فضائی اور زمینی عملہ شرکت کر رہا ہے۔ ان مشقوں میں دونوں ممالک کے جنگی طیارے، ائیر سرویلنس کرنے والے فضائی طیارے اور بہت سے دیگر طیاروں کے علاوہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل اور ریڈار بھی حصہ لیں گے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کا دورہ، پاک چین مشترکہ مشق کے شرکا سے خطاب
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر ( این سی ٹی سی) پبی ک…