پاکستان چین کے سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم میں شامل ہونے والا پہلا غیر ملکی ملک بن گیا۔
Enter Your Summary here.
چین اور پاکستان کے مابین ایرو اسپیس اور ہوا بازی میں تعاون پوری غور و خوض کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چائینہ سیٹلائٹ نیویگیشن آفس (سی ایس این او) کے ڈائریکٹر جنرل اور بیڈو نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم (بی ڈی ایس) کے ترجمان آر این چینکی نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ پاکستان سیٹلائٹ نیویگیشن پروگرام میں ایک اہم شراکت دار ہے۔ پاکستان پہلا ملک ہے جس نے بیڈو سیٹلائٹ سسٹم (بی ڈی ایس) کا تیار کردہ چین کا گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس)کا استعمال کیا ہے۔واضح رہے کہ بی ڈی ایس سہولیات کا استعمال نقل و حمل ، زراعت ، آفات کی تباہی میں کمی اور ریلیف کے لئے ہوتا ہے۔ چین بی ڈی ایس سروسز کے دائرہ کارکو بی آر آئی کے شراکت دار ممالک تک بڑھانے کا خواہاں ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے بی ڈی ایس پر باضابطہ تعاون کا معاہدہ کیا ہے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …