پاکستان چین کے گلوبل ڈویلپمنٹ اور سکیورٹی اقدامات کی مضبوط حمایت کرتا ہے، پاکستانی سفیر معین الحق
.
چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان چینی صدر شی جن پنگ کے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (جی ڈی آئی)اور گلوبل سکیورٹی انیشیٹو (جی ایس آئی)کی مضبوط حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے چینی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر کی جانب سےگزشتہ2سالوں میں پیش کیے گئے دونوں منصوبوں گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو اور گلوبل سکیورٹی انیشیٹو انسانی ترقی کے لیے اہمیت کے حامل ہیں اور ایک منقسم اور غیر مستحکم دنیا کی فوری ضروریات کو پورا اور مشکلات کو حل کرنے کے لیے ضروری بن گئے ہیں۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے ستمبر 2021 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنی تقریر میں جی ڈی آئی منصوبہ تجویز کیا تھاجو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے بعد بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور رابطےبارے بہت اہم اقدام تھا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…