پاکستان کو اپنی بندرگاہوں سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لئے موثر حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت۔
.
چیئرمین یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) قائمہ کمیٹی برائے سمندری امور ، مواصلات اور گوادر ڈویلپمنٹ طارق حلیم نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنے سمندری بندرگاہوں کو علاقائی ٹرانسشپمنٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے لئے ایک نئی حکمت عملی وضع کی ضرورت ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ اس سے پاکستان کو وسطی ایشیا علاقائی اقتصادی تعاون تک رسائی حاصل کرنے میں مدد ملے گی جو 12 پڑوسی ممالک پر مشتمل ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ یہ تعلقات ہر سال لاکھوں سے زیادہ کنٹینرز اور ٹن دوسرے سامان کی نقل و حرکت کا موجب بنیں گے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…