پاکستان کو سی پیک کے تحت صنعت کاری کو تیزی سے فروغ دینا چاہئے،حسن بیگ۔
.
ایک اہم ماہر معاشیات حسن بیگ لکھتے ہیں کہ چینی اقتصادی ماڈل نے معاشی ترقی کے لئے تمام ممالک کو صنعتی کَلسٹرز اور اقتصادی زونز کی شکل میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی راہ ہموار کی ہے۔ ان کا مزیدکہنا ہے کہ سی پیک کے تحت پاکستان نے خصوصی اقتصادی زونز کا آغاز کرکے چینی تجربات کی پیروی کی ہے اور اس میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ مزید برآں وہ لکھتے ہیں کہ پاکستان کی معیشت کو مقامی سطح پر درآمدات کو مزید متبادل بنا کر برآمدات میں اضافے کے لئے بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ (ایل ایس ایم) کو فروغ دینے کی ضرورت ہےاور چینی تجربات کی پیروی کرتے ہوئے گوادر کو ملک میں ہر طرح کی صنعت کاری کا مرکز بنانے کی ضرورت ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…