Home Opinion Editorials in Urdu پاکستان کو غربت کے خاتمے کے چینی ماڈل سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے،حسن ایچ زیدی۔
Opinion Editorials in Urdu - March 16, 2021

پاکستان کو غربت کے خاتمے کے چینی ماڈل سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے،حسن ایچ زیدی۔

.

حسن ایچ زیدی لکھتے ہیں کہ پاکستان میں غربت ایک بہت بڑا معاشی و اقتصادی مسئلہ ہے اور اسلام آباد کو چینی ماڈل سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔ وہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھتےہیں کہ وہ ملک سے غربت کے خاتمے کے لئے چینی قیادت کی اکثر تعریف کرتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اس ضمن میں کہتے ہیں کہ چین کی آبادی 1.4 ارب ہے اور اس بڑی آبادی کو غربت سے نکالنا ایک تاریخی کارنامہ ہے۔ 1978 میں جب معاشی اصلاحات کا آغاز ہوا چین بنیادی طور پر ایک زرعی معاشرہ تھا اور دیہی غربت 97 فیصد سے زیادہ تھی۔ اس وقت سے اب تک 770 ملین دیہی افراد جبکہ گذشتہ آٹھ سالوں میں تقریبا 99 ملین افراد کو غربت سے نکال دیا گیا ہےنیز صدر شی جن پنگ کی صدارت میں یہ کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ غربت کے خاتمے کے لئے مستقل معاشی نمو کی ضرورت ہے جیسا کہ چین کی معیشت میں دیکھا جاسکتا ہے۔ سرمایہ دار ہو یا سوشلسٹ آبادی کو غربت سے نکالنے کے لئے معیشت کو طویل عرصے کے لئے مضبوط نمو کی راہ پر گامزن کرنا ہوتا ہے۔

Comments Off on پاکستان کو غربت کے خاتمے کے چینی ماڈل سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے،حسن ایچ زیدی۔

Check Also

Ambassador Hashmi calls for greater B2B and people-to-people engagements with China

Islamabad: Pakistan’s Ambassador to China Khalil-ur-Rehman Hashmi has said that relationsh…