Home Latest News Urdu پاکستان کو چین سے مزید 9 ارب ڈالر کی امداد ملنے کا امکان۔
Latest News Urdu - November 6, 2022

پاکستان کو چین سے مزید 9 ارب ڈالر کی امداد ملنے کا امکان۔

.

پاکستان کے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ تقریباً 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانیوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کےدو اہم دوست ممالک سے تقریباً 13 ارب ڈالر کی مزید امداد ملنے کا امکان ہے جس میں تقریباً 9 ارب ڈالر چین سے اور 4 ارب ڈالر سعودی عرب سے ملنے کی توقع ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صحافیوں کو بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین کے دوران چینی قیادت نے 4 ارب ڈالر کے خودمختار قرضوں، 3 ارب 30 کروڑ ڈالر کے کمرشل بینک قرضوں کی ری فنانسنگ اور کرنسی سویپ کو تقریباً ایک ارب 45 کروڑ ڈالر بڑھانے کا وعدہ کیا ہے، یہ رقم مجموعی طور پر 8 ارب 75 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔

Comments Off on پاکستان کو چین سے مزید 9 ارب ڈالر کی امداد ملنے کا امکان۔

Check Also

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی کمپنیوں کو سی پیک کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے من میٹلز کے نائب صدر اور چین کے میٹالرجیکل …