پاکستان کو کووڈ-19سے نمٹنے کے لئے چینی فوجی امداد کی دوسری کھیپ فراہم کر دی گئی۔
.
کووڈ-19کے خلاف جنگ میں چین کی جانب سے جاری پاکستان کی فضائی اور زمینی بے مثال مدد کی فراہمی قابل تحسین ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی قیادت کووڈ-19کے خلاف جنگ میں اولین ترجیح کے طور پر پاکستان کی حمایت و مدد کو یقینی بنانے میں کوشاں ہے۔واضح رہے کہ عالمی وبائی بیماری کے پھیلاؤکے بعد سے پاکستان کو چین سے متعدد طبی سازوسامان فراہم کیا گیا ہے۔ جبکہ اب کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے چینی فوجی امداد کی دوسری کھیپ مل گئی ہے۔یاد رہے کہ اس کی پہلی کھیپ 24 اپریل کو موصول ہوئی تھی۔ دریں اثنا پاکستان نےاپنے وقت آزما دوست چین کی امداد اور مستقل حمایت کی وجہ سے اب کووڈ- 19 کو پھیلاؤ کو کم شرح پر برقرار رکھنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
صدر آصف علی زرداری کی 9 ویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے صوبے ہیلونگ چیانگ کے شہر ہاربن میں9 ویں ایشین ونٹر گیمز…