Home Gwadar Updates Urdu پاکستان کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا گوادر بندرگاہ اور فری زون میں تجارت کے فروغ کیلئے محصولات میں رعایتی آسانیوں کے لئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ۔۔۔

پاکستان کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا گوادر بندرگاہ اور فری زون میں تجارت کے فروغ کیلئے محصولات میں رعایتی آسانیوں کے لئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ۔۔۔

پاکستان کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گوادر بندر گاہ اور اس کے فری زون میں تجارت کو فروغ دینے کے لئے محصولات میں خصوصی رعائتیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق اکنامک کورڈنیشن کمیٹی آف پاکستان نے گوادر بندر گاہ اور فری زون میں کئی محصولات کے قوانین میں رعائتیں دینے سے متعلق ترامیم کی تجویز دی ہے۔اس کے علاوہ اکنامک کورڈنیشن کمیٹی آف پاکستان نے لاء ڈویژن سے کیبنٹ کے اگلے اجلاس محصولات میں رعایتوں سے متعلق سفارشات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے راستہ ہموار کرنے کی سفارش کی ہے۔واضح رہے کہ ای سی سی نے گوادر بندرگاہ اور اس کے فری زون میں محصولات میں رعایتی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ گوادر میں تجارت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ چینی اداروں کے کنٹریکٹرز اور سب کنٹریکٹرز کی اعانت کی غرض سے کیا ہے۔جبکہ محصولات میں یہ رعائتیں مختلف اقسام کی تجارتیں خصوصاً لیبل لگانے،تقسیم کار اور پیکنگ اور دیگر چھوٹی نوعیت کی تجارتی سرگرمیوں کے لئے اگلے23 سال تک دی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔