Home Latest News Urdu پاکستان کی جانب سے ترکی کو سی پیک منصوے میں شمولیت کی دعوت۔
Latest News Urdu - August 3, 2023

پاکستان کی جانب سے ترکی کو سی پیک منصوے میں شمولیت کی دعوت۔

.

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا، اس کی کئی جہتیں ہیں، جس سے پاکستان اور چین کے تجارتی حجم میں اضافہ ہو گا، دعوت دیتا ہوں کہ ترکیہ بھی مشترکہ منصوبہ میں شامل ہو۔ پاکستان اور ترکیہ کے باہمی اشتراک سے تیار ہونے والا ملجم کلاس جنگی بحری جہاز پی این ایس طارق پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہو گیا۔ اس موقع پر کراچی شپ یارڈ میں منعقدہ خصوصی تقریب میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز شریک تھے، ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز تقریب کے اعزازی مہمان تھے۔ تقریب میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر، گورنر سندھ کامران ٹیسوری ،وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد نیازی سمیت اعلیٰ سول و فوجی حکام بھی شریک تھے۔

Comments Off on پاکستان کی جانب سے ترکی کو سی پیک منصوے میں شمولیت کی دعوت۔

Check Also

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد، چینی کمپنی کا پاکستان میں …