پاکستان کی جانب سے مشرق وسطیٰ کو گوادر کے ذریعےوسطی ایشیا سے ملانے کی پیشکش۔
.
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے 50 ویں قومی دن کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان گوادر بندرگاہ کے ذریعے مشرق وسطیٰ کو افغانستان اور اس کے بعد وسطی ایشیا سے ملانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اس سے پورے خطے کے درمیان رابطے بڑھیں گے اور متحدہ عرب امارات تک ملک میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی راہ ہموارہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بہترین برادرانہ تعلقات استوار ہیں جو ایک وراثت اور کثیر جہتی تعاون پر مشتمل ہیں۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…