Home Latest News Urdu پاکستان کی جانب سے چینی سرمایہ کاری اورکارکنوں کی مکمل تحفظ کی یقین دہانی ۔
Latest News Urdu - July 26, 2021

پاکستان کی جانب سے چینی سرمایہ کاری اورکارکنوں کی مکمل تحفظ کی یقین دہانی ۔

.

چین کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انٹر سروسس انٹلیجنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے ہمراہ چینی حکام کو اعلٰی سطح کی سیکیورٹی اور پاکستان میں کام کرنے والے چینی اہلکاروں اور پیشہ ور افراد کے لئے نئے انتظامات کرنےکی یقین دہانی کرائی۔ تفصیلات کے مطابق نئے اقدامات سے چینی سرمایہ کاری اور کارکنوں کو تحفظ حاصل ہوگا چاہے وہ سی پیک منصوبوں کا حصہ نہ ہوں۔واضح رہے کہ داسو ہائیڈرو پاور اسٹیشن پر حملے کے بعد 9 چینی انجینئروں سمیت 13 افراد کی ہلاکت کے بعد یہ بیان سامنے آیا ہے۔ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران چینی ریاستی کونسلر اور عوامی جمہوریہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اس معاملے کی تحقیقات اور مجرموں کو سزا دینے کی اپیل کی تھی۔

Comments Off on پاکستان کی جانب سے چینی سرمایہ کاری اورکارکنوں کی مکمل تحفظ کی یقین دہانی ۔

Check Also

پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…