Home Latest News Urdu پاکستان کی جانب سے کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں چینی مدد و معاونت کی فراہمی قابلِ ستائش قرار۔
Latest News Urdu - May 8, 2020

پاکستان کی جانب سے کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں چینی مدد و معاونت کی فراہمی قابلِ ستائش قرار۔

Enter Your Summary here.

پاکستان نے کووڈ۔19 کے سبب پیدا صورتحال میں چین کی بے پناہ مالی اور اخلاقی مدد کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔تفصیلات کےمطابق دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے چین کی فراہم کردہ طبی امداد کی تعریف کی ہے جس سے پاکستان کو کووڈ- 19 کا مقابلہ کرنے میں مدد مل رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چینی حکومت نے اب تک 4 ملین ڈالر نقد عطیات ، 390 وینٹیلیٹر ، 330,000 ٹیسٹنگ کٹس، 830,000 N-95 ماسک ، 5.8 ملین سرجیکل ماسک ، 42,000 حفاظتی سوٹ اور لاکھوں دیگر ذاتی حفاظتی سامان مہیا کیے ہیں۔ اس کے علاوہ چینی تنظیموں اور پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی طرف سے بھی طبی سامان کی فراہمی قابلِ تحسین ہے۔ علاوہ ازیں پشاور یونیورسٹی اور چینی ژیان جیانگ یونیورسٹی کے ماہرین نے پاکستان میں کووڈ-19 کا مقابلہ کرنے کے لئے تشخیص اور علاج کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…