Home Latest News Urdu پاکستان کی خاتونِ اول کا اسلام آباد میں چائینہ-پاکستان فرینڈ شپ کمپیوٹر لیب کا افتتاح۔۔۔۔
Latest News Urdu - September 23, 2019

پاکستان کی خاتونِ اول کا اسلام آباد میں چائینہ-پاکستان فرینڈ شپ کمپیوٹر لیب کا افتتاح۔۔۔۔

پاکستان کی خاتونِ اول ثمینہ علوی نے اسلام آباد میں چائینہ-پاکستان فرینڈشپ کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا ہے۔اس دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط دوستی کا رشتہ پاکستان کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سینو-پاک دوستی کے سبب خطے میں امن و استحکام کے قیام میں نہایت مدد ملی ہے جبکہ گزشتہ کئی سالوں میں چین نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی خاطر جو اقدامات اٹھائے وہ ناقابل فراموش ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اسلام آباد کے سکول میں نصب کیے گئے کمپیوٹر لیب کے چینی تحفہ کو نہایت خوش آئیند قرار دیا۔اس موقعے پر چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ کی زوجہ لیو شینیو بھی موجود تھی ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستانی طلباء کی مدد کے لئے جدید ٹیکنالوجی اور دیگر وسائل کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …