پاکستان کی زراعت کو سی پیک سے جوڑا جارہا ہے،وزیر اعظم عمران خان۔
.
ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زراعت کے شعبے کو چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے سے منسلک کیا جارہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے مزیدکہا کہ پاکستان جدید زراعت کی طرف گامزن ہے اور نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے اس عمل میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کاشتکار ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اورحکومت کاشتکاروں کی سہولت کے لئے نجی شعبے سے مدد لے رہی ہے اور زراعت کو فروغ دینے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






