پاکستان کی سماجی ترقی میں 8بنیادی شعبے کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں،میجر جنرل (ر) انعام الحق۔
.
ایک اہم تجزیہ کار میجر جنرل (ر) انعام الحق نے سی پیک کے تحت آٹھ بنیادی شعبوں پر روشنی ڈالی ہے جن پر توجہ دے کر سماجی ترقی ، آبادی کی فلاح و بہبود اور غربت کے خاتمے میں خاطر خواہ نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے جن شعبوں کی نشاندہی کی ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں۔اوّل ’مربوط ٹرانسپورٹ سسٹم‘ جس میں سڑک اور ریل انفراسٹرکچر منصوبوں کی تعمیر وترقی شامل ہے۔ دوئم، انفارمیشن نیٹ ورک کا بنیادی ڈھانچہ جس میں معلومات کی تعمیر کو ہم آہنگ کرنے کے لئے دوطرفہ معلومات اور مواصلات کو مستحکم کرنا شامل ہے۔سوئم ‘توانائی سے متعلق’ شعبوں میں تعاون کو بڑھانا۔چہارم،ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی صنعتوں کے لئے تجارت اور صنعتی پارکس کاقیام۔ حیاتیاتی عمل / پیداوار / پروسیسنگ کے ذریعہ زرعی ترقی اور غربت کاخاتمہ۔پنجم،دو طرفہ سیاحت خاص طور پر سی پیک روٹس پر سیاحت کا فروغ۔ہفتم،مقامی حکومتوں ، این جی اوز ، عوامی دوستی کے ذریعے سے باہمی تعاون اور سماجی ترقی اور غیر سرکاری تبادلے۔ہشتم، مالیاتی اصلاحات پر محیط ایک کثیرالجہتی تعاون اور پالیسی ہم آہنگی کے ذریعے مالی تعاون۔مزید برآں، انہوں نے خصوصی طور پر کہا ہے کہ گوادر پورٹ فری زون کی شنگھائی پائلٹ فری ٹریڈ زون کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔