پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں چین کا کردار قابلِ تحسین ہے،معین الحق پاکستانی سفیر برائے چین
.
چین میں متعین پاکستان کے سفیر معین الحق نے چیئرمین چائینہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن (سی آر سی سی) سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران پاکستانی سفیر نے چینی تجارتی اداروں کے کردار خصوصاً پاکستان میں سماجی و اقتصادی امور کے لئے سی آر سی سی کی کامیابیوں کو سراہا۔ یہ امر اہم ہے کہ سی آر سی سی نے پاکستان میں سی پیک کے تحت متعدد بڑے منصوبے بنائے ہیں جن میں تھر کول مائن کا فیز ٹو منصوبہ اور شاہراہ قراقرم ریروٹ داسو ہائیڈرو پاور اسٹیشن منصوبہ شامل ہے۔
چینی صدر سے صدر آصف زرداری کی ملاقات، سی پیک منصوبوں میں تیزی پر گفت و شنید۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ …