Home Latest News Urdu پاکستان کی چین سے ایم ایل ون اور کے سی آر منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے کی درخواست۔
Latest News Urdu - April 11, 2023

پاکستان کی چین سے ایم ایل ون اور کے سی آر منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے کی درخواست۔

۔

پاکستان نے چین سے کہا ہے کہ وہ 10 ارب ڈالر کے مین لائن ون (ایم ایل-1) اور کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) منصوبے کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد کے کام کو تیز کرےجیسا کہ نومبر میں دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان طے پایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ایم ایل ون کراچی سے پشاور تک متعلقہ سہولیات سمیت ایک ہزار 872 کلومیٹر پر محیط ریلوے ٹریک اپ گریڈ کرنے کا جبکہ کراچی سرکلر ریلوے 2 ارب ڈالر کا منصوبہ ہے۔ سی پیک پر دو طرفہ اجلاس کے بعد وزارت منصوبہ بندی و ترقی سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن (این ڈی آر سی) اور دیگر متعلقہ چینی حکومتی اداروں سے اہم منصوبوں جیسے ایم ایل ون، کے سی آر اور اہم توانائی کے منصوبوں پر قیادت کے اتفاق رائے کے مطابق عمل درآمد کو آگے بڑھانے کے لیے بھرپور تعاون کی درخواست کی ہے۔پاکستان نے گزشتہ ہفتے احسن اقبال کے دورہ چین کے دوران چین کے این ڈی آر سی کے وائس چیئرمین لی چنلین کے سامنے دوبارہ معاملہ اٹھایا۔ پیر کو ہونے والی پیش رفت کے جائزہ اجلاس میں دونوں فریقوں نے سی پیک کے اہم منصوبوں اور گیارہویں جے سی سی اجلاس کے منٹس پر تبادلہ خیال کیا۔

Comments Off on پاکستان کی چین سے ایم ایل ون اور کے سی آر منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے کی درخواست۔

Check Also

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد، چینی کمپنی کا پاکستان میں …