پاکستان کی چین کو برآمدات اگلے پانچ سالوں میں دوگنی ہو جائیں گی،پاکستانی سفیر معین الحق۔
.
شنگھائی میں منعقد ہونے والی چوتھی چائینہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو(سی آئی آئی ای) کے دوران چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے امید ظاہر کی ہے کہ اگلے تین سے پانچ سالوں میں چین کو پاکستان کی برآمدات دوگنی ہو جائیں گی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ یہ اس وقت سامنے آئے گا جب مقامی پاکستانی کمپنیاں اور تاجر چین میں اپنا قدم بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے سی آئی آئی ای کی کوششوں کو بھی سراہا جس میں ایک ایسا ماحول پیدا کیا گیا جہاں پاکستان اور چین اپنے دوطرفہ تعلقات کو بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں 60 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
صدر آصف زرداری آئندہ ماہ سرکاری دورے پر چین جائیں گے
صدر مملکت آصف علی زرداری فروری کے پہلے ہفتے میں چین کے دورے پر جائیں گے، جہاں ان کی اپنے …