پاکستان کی چین کو تل کی برآمدات میں 29 فیصد اضافہ،10.37 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں
.
رواں سال کی پہلی سہ ماہی جنوری سے مارچ 2024 کے دوران پاکستان کی چین کو تل کی برآمدات29 فیصد اضافے کیساتھ 10.37 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں ۔ تفصیلات کے مطابق چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (جی اے سی سی) کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے جنوری تا مارچ 2024 کے دوران 6137.044 ٹن تل برآمد کیے جن کی مالیت 28.81 فیصد اضافے کے ساتھ 10.37 ملین ڈالر رہی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ 8.16 ملین ڈالر تھی۔ ایکسپورٹ اینڈ بی ڈی کنول ٹریڈنگ کمپنی(پرائیوٹ) لمیٹڈ پاکستان کے ڈائریکٹر راکیش پال کھموانی نے چائنا اکنامک نیٹ کو بتایا کہ مالی سال کے آخری 8 ماہ میں پاکستان نے تل کی برآمدات میں 375 ملین ڈالر کا اضافہ کیا ہے اور اس میں مزید اضافے کی صلاحیت موجود ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی ای)نے تل کے بیجوں کی برآمد میں اضافے میں مدد کی ہے جو دونوں ممالک کے لئے فائدہ مند ہے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …