پاکستان کے ایئر چیف مارشل کی بیجنگ میں چینی اسٹیٹ کونسلر اور وزیر دفاع سے خصوصی ملاقات۔۔۔۔
پاک فضائیہ کے چیف آف ایئر مارشل،ایئر مارشل مجاہد انور نے بیجنگ میں چائینز اسٹیٹ کونسلر اور ڈیفنس منسٹر جنرل وے فنگے سے خصوصی ملاقات کی ہے۔اس موقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے جنرل وے فنگے نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان سدا بہارسٹریٹیجک تعاون کے حامل پارٹنر ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان دو طرفہ تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ اس موقع پردو طرفہ طور پر دونوں ملکوں کی قیادت کی جانب سے باہمی آہنگی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاقِ رائے کیا گیا۔اس کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں نے سیکیورٹی خدشات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لئے دو طرفہ اعلٰی سطحی سٹریٹیجک ابلاغ کو فروغ دینے کے ذریعے سے باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔اسی طرح جنرل فنگے نے چین اور پاکستان کے عوام کے شاندار مستقبل کے لئے باہمی تعاون کے سلسلے کو آگے بڑھانے کی خواہش کا اظہارکیا۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…