Home Latest News Urdu پاکستان کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے جدید چینی ٹیکنالوجی کی مدد سے اسمارٹ کلاس رومز قائم کیے جائیں گے۔
Latest News Urdu - April 16, 2022

پاکستان کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے جدید چینی ٹیکنالوجی کی مدد سے اسمارٹ کلاس رومز قائم کیے جائیں گے۔

.

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی ٹیکنالوجی پر مبنی اسمارٹ کلاس رومز پاکستان کے تعلیمی نظام کی بہتری میں معاون ثابت ہوں گے۔ ‘اسمارٹ کلاس روم’ کے نام سے سی پیک منصوبہ پاکستان بھر کی 50 یونیورسٹیوں میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے جو مستقبل قریب میں پاکستان کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ چائنا ریلوے سگنل اینڈ کمیونیکیشن شنگھائی انجینئرنگ بیورو گروپ کمپنی لمیٹڈ کے پراجیکٹ مینیجر مسٹر چن چن کے مطابق سمارٹ کلاس رومز میں تدریس ایک ہی وقت میں آف لائن اور آن لائن دونوں طرح کی جا سکتی ہے اور وقت اور جگہ کی حدود کو عبور کرتے ہوئےاور استاد اورطلبہ کے درمیان روابط بہتر ہوتے ہیں۔ مزید برآں سی پیک پروجیکٹ کے سمارٹ کلاس رومز پاکستان بھر کی 50 یونیورسٹیوں میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ 49 شہروں کے 50 سرکاری کالجوں میں کل 100 سمارٹ کلاس رومز قائم کیے جائیں گے۔

Comments Off on پاکستان کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے جدید چینی ٹیکنالوجی کی مدد سے اسمارٹ کلاس رومز قائم کیے جائیں گے۔

Check Also

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد، چینی کمپنی کا پاکستان میں …