پاکستان کے زراعتی شعبے کو نفع بخش بنانے کے لئے چینی مہارت اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا وقتِ حاضر کی اہم ضرورت۔۔۔۔
صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پاک-چائینہ ایگریکلچرل کوآپریشن فورم سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پاکستان کو زراعت کے شعبے میں آبپاشی کے لئے چین کی مہارت اور تجربات سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسان طبقے کی شمولیت کو یقینی بناکر پاکستان چین کے ساتھ فصلوں کی بہتر بیج کی تیاری کے لئے مشترکہ تحقیقی اقدامات اٹھا سکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی مہارتوں سے استفادہ حاصل کرکے لائیو سٹاک اور مشترکہ سرگرمیوں کے ذریعے سے ٹیکنالوجی کی منتقلی پر غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔چونکہ پاکستان زراعت کے شعبے میں توجہ دے کر خاطر خواہ نتائج برآمد کر سکتا ہے۔کیونکہ زراعت کے شعبے کے مستحکم ہونے کی صورت میں پاکستان کے دیگر شعبے بھی یقینی طور پر مضبوط ہو جائیں گے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…