پاکستان کے لیے تعمیر و ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوئی ہیں، سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ۔
.
نینگشیا ہوئی ریجن میں بیلٹ اینڈ روڈ انویسٹمنٹ پروموشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرمایہ کاری بورڈ کی سیکریٹری فرینہ مظہر نے شرکاء کو پاکستان میں اعلیٰ معیاری سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے کے لیے مختلف مواقعوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے آغاز کے بعد سےچین نے پاکستان میں مجموعی نیٹ سرمایہ کاری کا 36 فیصد حصہ ڈالا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ کوئی بھی ملک خصوصی اقتصادی زونزمیں حصہ ڈال سکتا ہے۔ انہوں نے بی او آئی کی جانب سے چائینہ کونسل برائے بین الاقوامی سرمایہ کاری پروموشن کے تعاون سے خصوصی اقتصادی زونزکے لیے سہولت کار کے طور پر تیار کردہ آن لائن پورٹل کا بھی ذکر کرتے ہوئےکہا کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان کے لیے مواقعوں کی نئی راہ ہموار ہے۔ اس اجلاس میں چین کے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں اور تاجروں کے علاوہ مصر اور متحدہ عرب امارات کے نمائندوں نے شرکت کی۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…