Home Latest News Urdu پاکستان کے نوجوان میڈیا پروفیشنلز کے لیے باہمی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے سیمینار کا انعقاد۔
Latest News Urdu - August 13, 2021

پاکستان کے نوجوان میڈیا پروفیشنلز کے لیے باہمی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے سیمینار کا انعقاد۔

.

پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ میڈیا تبادلے اور تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لئے “نوجوان میڈیا پیشہ ورانہ افراد کے لیے سیمینار” کے عنوان سے ایک آن لائن سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اس کا انعقاد وزارت تجارت نےنیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ایڈمنسٹریشن چائینہ اور سینیٹ آف پاکستان کے تعاون سے کیا۔ یہ سیمینار پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی مشترکہ تقریبات کا حصہ تھا۔اس سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ یہ میڈیا کے تبادلے اور تعاون کو بڑھانے اور کووڈ-19کی وبا پر قابو پانے کے ذیل میں عوامی روابط کو بہتر بنانے کا ایک جدید طریقہ ہے۔

Comments Off on پاکستان کے نوجوان میڈیا پروفیشنلز کے لیے باہمی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے سیمینار کا انعقاد۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …