پاکستان کے وقت آزما دوست چین کے ساتھ تعلقات کو دباؤ کا کوئی حربہ متاثر نہیں کرسکتا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی۔
.
ذرائع ابلاغ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان سے چین کے ساتھ تعلقات خراب کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ دباؤ کے حربے استعمال کررہا ہے لیکن پاکستان دونوں ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ سی پیک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ توانائی کی پیداوار اور تجارت کے لئے پاکستان کی ایک اہم ضرورت ہے اور ہر قیمت پر اس پر عملدرآمد کے سلسلے کو آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے علاقائی ممالک بھی اس کی کامیابی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






