Home Latest News Urdu پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں کمی۔۔۔۔اکتوبر کے مالی مہینہ میں برآمدات میں 6 فیصد اضافہ جبکہ درآمدات میں 17 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔۔۔
Latest News Urdu - November 3, 2019

پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں کمی۔۔۔۔اکتوبر کے مالی مہینہ میں برآمدات میں 6 فیصد اضافہ جبکہ درآمدات میں 17 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔۔۔

وزارت تجارت کے مطابق 2019 کے اکتوبر کے مالی مہینہ کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے برآمدات میں اضافے کے سبب 0۔2 ارب ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ درآمدات میں 17 فیصد کمی واقع ہوکر 98۔3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے جس کے سبب کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کے باعث بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ اسی طرح سی پیک منصوبہ کے تعمیر و ترقی سے متعلق پراجیکٹس کی تکمیل کے باعث پاکستان کے درآمدات اور برآمدات کے درمیان خسارے کے تناسب میں بھی کمی آئی ہے۔ 19 /2018 کے مالی سال میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 8۔31 ارب ڈالر ہے جبکہ ماضی میں 2017/18کے مالی سال میں یہ تجارتی خسارہ 6۔37ارب ڈالر تھا۔ اسی سبب 2019ء کے مالی سال میں 9۔9 تک کمی واقع ہوئی جس کے مطابق 8۔54 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ہے اور 2018 میں یہ 8۔60 ارب ڈالر تھا۔ اہم عہدیداران کے مطابق برآمدات میں بہتری اور درآمدات میں کمی امریکہ، افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے منڈیوں میں تغیرات کے باعث ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف