پاکستان گوادر بندرگاہ کے ذریعے عالمی تجارت کے لیے ایک زبردست موقع فراہم کرتا ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے اسلام آباد میں گوادر پورٹ کو فعال کرنے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں پلاننگ کمیشن، وزارت خارجہ، وزارت مواصلات، وزارت میری ٹائم افیئرز، وزارت ریلوے، وزارت پٹرولیم اور دیگر متعلقہ اداروں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ سفارت خانوں کے نمائندگان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اس مباحثے میں حصہ لیا۔اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نے گوادر پورٹ کی سٹریٹجک اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے قیمتی اثاثوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر خلیجی اور وسطی ایشیائی ممالک بشمول ترکمانستان، تاجکستان اور کرغزستان کے لیے سب سے مختصر تجارتی راستہ فراہم کرتا ہے اور ایک اہم علاقائی ٹرانس شپمنٹ مرکز بننے کی زبردست صلاحیت رکھتا ہے۔وفاقی وزیر نے گوادر پورٹ کے لیے تجارتی تجزیے اور ایک جامع آپریشنل منصوبے کی عدم موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا اور اس کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے فوری اقدامات پر زور دیا۔ انہوں نے چھ ماہ کے اندر ایک مضبوط ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت دی تاکہ بندرگاہ کے ذریعے تجارتی ٹریفک پیدا کیا جا سکے۔
مریم نواز سے چینی کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات، پنجاب میں 700 ملین ڈالر سرمایہ کاری پر رضامند
پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں چین کے اعلیٰ سطح کے وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اور پنج…