پاک اور چین کی اعلٰی یونیورسٹیوں کے مابین ٹیکسٹائل تعاون سے متعلق معاہدے پر دستخط۔
Enter Your Summary here.
چین اور پاکستان نے اسٹریٹجک باہمی تعاون سے دوطرفہ تعلقات کو ہمیشہ سےبرقرار رکھا ہے۔جبکہ دونوں ممالک نے ہمیشہ سے ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کی حمایت کی ہے۔ پاکستان میں کووڈ-19کی وبا اور ٹڈی دل کے حملوں کےخلاف جہاں چینی امداد کا سلسلہ جاری ہے وہیں شنگھائی یونیورسٹی آف انجینئرنگ سائنس (ایس یو ای ایس) اور نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی (این ٹی یو) پاکستان نے ٹیکسٹائل تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ اس شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کےمتعدد مواقع فراہم کرے گا نیز یہ پیش رفت پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ترقی میں معاون ثابت ہوگی۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …