پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی چینی سفیر نونگ رونگ اور دفاعی اتاشی میجر جنرل یانگ یانگ کے ساتھ خصوصی ملاقات،علاقائی امور پر تبادلہ خیال۔
.
پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ اور حال ہی میں تعینات چینی دفاعی اتاشی میجر جنرل یانگ یانگ نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے خصوصی ملاقات کی اور اس موقع پر انہوں نےعلاقائی استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی فوج کے میڈیا ونگ، آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاویدباجوہ نے نئے آنے والے دفاعی اتاشی کو ان کی تقرری پر مبارکباد پیش کی اور افغان امن عمل اور دو طرفہ تعاون کو آگےبڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ چینی سفیر نونگ رونگ نے سی پیک منصوبوں کو محفوظ اور موثرماحول فراہم کرنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…