Home Latest News Urdu پاک چائنا فرینڈ شپ ہسپتال سے گوادر کے علاقوں کے رہائشیوں کو اعلیٰ معیار کی صحت کی سہولیات تک رسائی حاصل ہو گی
Latest News Urdu - January 3, 2024

پاک چائنا فرینڈ شپ ہسپتال سے گوادر کے علاقوں کے رہائشیوں کو اعلیٰ معیار کی صحت کی سہولیات تک رسائی حاصل ہو گی

.

بلوچستان کے شہر گوادر میں پاک چائنا فرینڈ شپ ہسپتال پہلی بار مریضوں کو داخل کرنے اور انہیں بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ ہسپتال کا سنگ بنیاد 2020 میں رکھا گیا تھا۔ یہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ ہے اور اسے دونوں ممالک کی گہری دوستی کی علامت کہا جاتا ہے۔ پاک چائنا فرینڈ شپ ہسپتال کے چیف کنسلٹنٹ ژو وینوی نے چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو بتایاکہ چین اور پاکستان کی دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے دوران چین گوادر کے اس ہسپتال میں مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے سرمایہ کاری کرنے کا خواہاں تھا ۔ پاک چائنا فرینڈ شپ ہسپتال جدید سہولیات اور جدید طبی ٹیکنالوجی سے آراستہ جس سے گوادر اور آس پاس کے علاقوں کے رہائشیوں کو اعلیٰ معیار کی صحت کی دیکھ بھال تک رسائی حاصل ہو گی۔ ہیڈ آف انڈس ہسپتال کیمپس گوادر ڈاکٹر آفتاب نے کہا کہ یہ ہسپتال جدید ترین ساز وسامان سے لیس ہے اور یہ آئندہ 25 سال تک گوادر کے شہریوں کو بہترین صحت کی سہولیات فراہم کرے گا۔ اس علاقے کے لوگ صحت کی بہتری سہولت فراہم کرنے پر چینی بھائیوں کے شکر گزار ہیں ۔ چین کی وزارت تجارت نے 8 ایکڑ رقبے پر محیط اس منصوبے کی مالی اعانت فراہم کی جس پر 30.5 ملین ڈالر لاگت آئی ہے۔ ہسپتال ہنگامی خدمات سے لے کر خصوصی طبی نگہداشت تک صحت کی سہولیات کی ایک وسیع رینج کو پورا کر سکتا ہے، عام اور پیچیدہ بیماریوں دونوں کا علاج کر سکتا ہے۔ اس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرکے اور مقامی کاروبار کی حوصلہ افزائی کرکے مقامی معیشت کو فائدہ پہنچے گا ۔

Comments Off on پاک چائنا فرینڈ شپ ہسپتال سے گوادر کے علاقوں کے رہائشیوں کو اعلیٰ معیار کی صحت کی سہولیات تک رسائی حاصل ہو گی

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔