Home Latest News Urdu پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کی نئی فیکلٹی چین سے تربیت حاصل کرے گی
Latest News Urdu - February 6, 2024

پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کی نئی فیکلٹی چین سے تربیت حاصل کرے گی

.

پاکستان چائنا ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ (پی سی وی اینڈ ٹی آئی) نے اپنے فیکلٹی ممبران (لیکچررز اور انسٹرکٹرز) کو رواں سال مارچ میں 6 ماہ کے تربیتی پروگرام کے لیے چین بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ شانڈونگ انسٹی ٹیوٹ آف کامرس اینڈ ٹیکنالوجی، جو انسٹی ٹیوٹ کے چار اسٹیک ہولڈرز میں سے ایک ہے، مہمان فیکلٹی کی میزبانی کرے گا۔ گزشتہ ماہ انسٹی ٹیوٹ نے میری ٹائم بزنس اینڈ پورٹ مینجمنٹ، سافٹ ویئر/ انفارمیشن ٹیکنالوجی، ای کامرس، ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ، الیکٹریکل انجینئرنگ، مکینیکل انجینئرنگ، انگریزی، میتھمیٹکس، شماریات اور چینی زبان کے شعبوں میں 16 اساتذہ کی خدمات حاصل کی تھیں۔ گزشتہ ماہ منعقدہ پی سی وی اینڈ ٹی آئی کے پہلے ایگزیکٹو باڈی اجلاس میں انسٹی ٹیوٹ کے آپریشنل روڈ میپ کی منظوری دی گئی تھی۔

Comments Off on پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کی نئی فیکلٹی چین سے تربیت حاصل کرے گی

Check Also

سی پیک اورڈویلپمنٹ روڈز پاک،ترکیہ باہمی تجارتی حجم کو بڑھانے میں معاون ہوں گے ،رکن ترک پارلیمنٹ

ترکیہ کی حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے سنیئر رہنما،رکن پارلیمنٹ اور پاک ترک پار…