پاک چین بارڈر عارضی طور پر تجارت کے لیے کھول دیا گیا
.
پاک چین بارڈر کو موسم سرما میں مقامی تجارت اور اہم ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کی سہولت کے لیے عارضی طور پر دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ سرحد کو عارضی طور پر دوبارہ کھولنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئےدفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور چین نے خنجراب بارڈر کو دو مرحلوں میں عارضی طور پر دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں، خنجراب بارڈر دو دن (19-20 جنوری 2023) اور دوبارہ جنوری 2023 کے آخر سے فروری 2023 کے اوائل تک چینی بہار کے تہوار کے بعد کھلے گا۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






