پاک چین بزنس فورم پاکستان میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں نہایت معاون ثابت ہوگا
Enter Your Summary here.
پاک چین تجارتی فورم کاساتواں اجلاس اِمسال ستمبر میں لاہورمیں منعقد ہوگا.جس میں چینی کمپنیاں پاکستان میں تجارتی سرگرمیوں میں تیزی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گی اور پاکستان میں معاشی اور اسٹراٹیجک مواقعوں کا جائزہ لیں گی.پاکستان کے قونصل جنرل برائے شینڈو چین محمد مدثر ٹیپو نے اس فورم کی اہمیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان اور چین تجارت اورصنعت کے علاوہ کئی شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دے کر خاطر خواہ نتائج حاصل کر سکتے ہیں.اس کے علاوہ ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ نے دونوں ملکوں کے لئے اقتصادی طور پر ترقی کی نئی راہیں ہموار کی ہیں جس سے فائدہ اٹھا کر دونوں ممالک خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں.
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…