Home Latest News Urdu پاک چین تجارت کے تجدید کردہ آزاد تجارتی معاہدہ کا اطلاق آج سے ہو جائے گا۔۔۔۔
Latest News Urdu - January 2, 2020

پاک چین تجارت کے تجدید کردہ آزاد تجارتی معاہدہ کا اطلاق آج سے ہو جائے گا۔۔۔۔

چائینہ-پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ کے تحت دونوں ملکوں کی تجارت کا باقائدہ آغاز آج سے ہو جائے گا۔تفصیلات کے مطابق چین نے فوری طور پر تجارتی رعائتیں دیتے ہوئے 313 پاکستانی ٹیرف لائینز کو زیرو ڈیوٹی سٹیٹس دے دیا گیا۔ جس سے پانچ سال میں پاکستانی برآمدات میں 4 سے 6ارب ڈالر کا اضافہ ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ چائینہ-پاکستان آزاد تجارتی دوئم معاہدہ پاکستان کیلئے نہایت سودمند ثابت ہوگا۔ پاکستان نے اس معاہدے میں پروٹیکٹیڈ لسٹ کو بڑھاتے ہوئے اس میں 1760 ٹیرف لائنز مصنوعات میں شامل کرایا ہے۔ ان مصنوعات کے شامل ہونے سے ملکی صنعتوں کو چینی درآمد سے لاحق خطرات سے محفوظ بنایا جا سکے گا۔ یاد رہے کہ چائینہ پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کے پروٹوکول پر 28 اپریل 2019ء کو بیجنگ میں دستخط کیے گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاک۔چین تعاون کے فروغ سے معاشی ترقی اور علاقائی روابط کے ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے،وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دورہِ چین کے دوران طے شدہ معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں پ…