Home Latest News Urdu پاک چین تعاون کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے،چینی سفیر نونگ رونگ۔
Latest News Urdu - March 11, 2021

پاک چین تعاون کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے،چینی سفیر نونگ رونگ۔

.

پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا ہےکہ چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ وہ پاکستان میں تعینات ہوئے اور دوطرفہ تعلقات کو بلندیوں پر پہنچانے اور وسعت دینے کے اہم مشن کو انجام دے رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ یہ ایک طرح کا ایک مصروف کام ہے مگر وہ کامیابی کے احساس سے خوشی محسوس کرتے ہیں۔ گزشتہ چار مہینوں میں اپنے تجربات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بہت سے دوست بنائے ہیں اور سی پیک اور مختلف شعبوں میں تعاون اور تبادلے کو فروغ دینے کی بھرپور کوشش کی ہے۔مزید برآں انہوں نے کہا کہ ویکسین کی فراہمی میں تعاون کو آگے بڑھا کر کامیابی کے ساتھ مشترکہ طور پر کووڈ- 19 کے خلاف لڑنا ہے۔مزید برآں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا ہمیشہ سے پاکستانیوں نے پرتپاک استقبال کیا ہے جبکہ چینی بھی پاکستانیوں کی بے حد پذیرائی دیتے ہیں اور آنے والے سالوں میں اس دوستی کے عظیم رشتے میں مزید استحکام کی توقعات ہیں۔

Comments Off on پاک چین تعاون کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے،چینی سفیر نونگ رونگ۔

Check Also

وفاقی وزیر جام کمال کی چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات،پاک چین تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق دون…